پیر , 25 اکتوبر 2021

یمن میں سعودی اتحاد کا ڈرون تباہ

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے الحدیدہ صوبے میں سعودی جارحین کا ڈرون طیارہ مار گرایا۔یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے آج صبح اعلان کیا کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایئرڈیفنس یونٹ نے مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ میں جارح سعودی اتحاد کا ایک ڈرون طیارہ مارگرایا ۔ یہ طیارہ الحدیدہ میں جاسوسی کے مشن پر تھا۔دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کل رات کہا کہ سعودی اتحاد نے یکطرفہ جنگ بندی کے دعووں کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے دو صوبوں مأرب اورالجوف پر 30 مرتبہ حملہ کیا۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے – جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں سے دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں-سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے بباوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا – پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …