جمعہ , 19 اپریل 2024

انضمام الحق کا میچ فکسنگ میں سزا یافتہ سلیم ملک کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ

انضمام الحق نے میچ فکسنگ میں سزا یافتہ سلیم ملک کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیدیا۔ایک انٹرویو میں سابق کپتان نے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹسمین کا کیریئر بدقسمتی سے ناخوشگوار انداز میں ختم ہوا لیکن میرے خیال میں ان کو دوسرا موقع ملنا چاہیے، بھارت میں اظہرالدین بھی اسی نوعیت کی صورتحال میں رہے لیکن اب حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سلیم ملک اپنے وقت کے بہترین بیٹسیمنوں میں شمار ہوتے تھے، کرکٹ کا تجربہ اور گہری معلومات رکھتے ہیں، اگر نوجوانوں کی رہنمائی کیلیے ان کی خدمات حاصل کی جائیں تو پاکستان کرکٹ کا فائدہ ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز کو1994 میں فکسنگ کی پیشکش کرنے کے الزام میں سلیم ملک پر 2000 میں تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی،8 سال بعد لاہور میں عدالت نے ان کی سزا ختم کردی لیکن کرکٹ کے دروازے تاحال بند ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …