بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو گئی

سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان محمد عبد العالی نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔سعودی اخبار عکاظ کے مطابق محمد عبد العالی نے پیر کے روز بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1122 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس ملک میں کورونا کی زد میں آنے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 484 ہوگئی ہے۔عبد العالی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 6 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اس وائرس سے اب تک مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 103 ہوگئی ہے۔دنیا امیں اب  تک تقریبا 25 لاکھ افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جس میں 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 6 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد اس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …