بدھ , 20 اکتوبر 2021

شام، امریکی فوجیوں پر حملہ، متعدد زخمی

شام کے صوبہ حسکہ میں امریکی فوجیوں کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے۔ شمال مشرقی شام کے حسکہ شہر کے جنوب میں نامعلوم افراد نے حسکہ کے ریشد گاؤں کے نزدیک امریکی فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کیا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔اس گاڑی میں متعدد امریکی فوجی اور کرد ڈیموکرٹک فورس "ایس ڈی ایف” کے عناصر موجود تھے۔اسپوتنک نیوز کے مطابق امریکا، ایس ڈی ایف کے مسلح افراد کو فوجی ٹریننگ دے کر ان کی بھرتی کر رہا ہے۔اس سے پہلے شمال مشرقی شام میں 2 گاؤں کے رہائیشوں نے امریکی فوجیوں کا راستہ روک کے انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …