بدھ , 24 اپریل 2024

کرونا کی مہربانی: فضائی کمپنی "ورجن آسٹریلیا” دیوالیہ

آسٹریلیا میں مالی مسائل سے دوچار ملک کی دوسری بڑی فضائی کمپنی "ورجن آسٹریلیا” نے منگل کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اس نے تمام ادائیگیاں روک دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس طرح ورجن آسٹریلیا کرونا وائرس کے مرتب اثرات کے سبب دیوالیہ ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو پال اسکورا کے مطابق "اس فیصلے کا تعلق ورجن آسٹریلیا گروپ کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور کرونا وائرس کے بحران سے باہر نکلنے سے ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "آسٹریلیا کو دوسری فضائی کمپنی کی ضرورت ہے اور ہم ہوابازی کا سلسلہ جاری رکھنے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں”۔

ورجن آسٹریلیا کمپنی کے ملازمین کی تعداد 10 ہزار کے قریب ہے۔ کمپنی اس وقت 5 ارب آسٹریلوی ڈالر (3.2 ارب امریکی ڈالر) کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔ کمپنی نے آسٹریلیا کی حکومت سے 1.4 ارب آسٹریلوی ڈالر کے قرضے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ اس کا وجود قائم رہ سکے۔ تاہم کینبیرا حکومت نے کمپنی کو بچانے سے انکار کر دیا ہے۔ کمپنی کی ملکیت کا بڑا حصہ غیر ملکیوں کے پاس ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …