بدھ , 24 اپریل 2024

افغان تاجروں اور ڈرائیوروں کے ویزے کا معاملہ حل ہو گیا

افغانستان میں ایران کے تجارتی اتاشی نے کہا ہے کہ ایران آنے والے افغان تاجروں اور ٹرک ڈرائیوروں کے ویزے کا معاملہ حل ہو گیا ہے۔افغانستان میں ایران کے تجارتی اتاشی محمد مہدی جوانمرد قصاب نے بتایا ہے کہ دو ماہ کے وقفے کے بعد افغان تاجروں اور ڈرائیوروں کے ایران میں داخلے کا سلسلہ پیر سے دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے افغان ڈرائیوروں کو ویزے کی فراہمی کی شرائط کے بارے میں کہا کہ تمام ڈرائیوروں کو ویزے کے حصول کے لیے ہیلتھ سرٹیفکٹ کے ساتھ ہی کورونا وائرس نہ ہونے سے متعلق معتبر سرٹیفیکٹ پیش کرنا ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،500 سے زائد افراد جاں بحق

کابل: ہفتے کی صبح 6.3 شدت کے زلزلے سے افغانستان لرز اٹھا، جس کا مرکز …