جمعہ , 19 اپریل 2024

ٹرمپ نے امریکی حماقت کا اعتراف کیا

امریکی صدر نے مغربی ایشیا کے ملکوں میں واشنگٹن کے ذریعے آٹھ ٹریلین ڈالر خرچ کئے جانے کو احمقانہ اقدام قرار دیا ہےالجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت کتنے احمق تھے جب ہم نے مشرق وسطی میں آٹھ ٹریلین ڈالر لٹا دیئے۔ٹرمپ نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ ہم اپنے دوستوں کا دفاع کرتے ہیں تو انہیں بھی چاہیے کہ وہ اس کے اخراجات ہمیں ادا کریں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ہمیں مفت میں تیل ملنے کا امکان پیدا ہوجائے تو میں سعودی عرب سے تیل کی خریداری روکنے کے معاملے پر غور کرسکتا ہوں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سابق امریکی صدر اوباما کے مشیر ڈیوڈ پلوف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور سعودی عرب نے بھی چین کی طرح ٹرمپ کو دھوکہ دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز امریکی خام تیل کی قیمتیں پچھلے دو عشروں کے دوران اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ایک طرف کورونا وائرس کے سبب عالمی معیشت کا پہیہ جام ہے تو دوسری جانب سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی جنگ نے عالمی منڈی میں رسد اور طلب کے درمیان توازن کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی حمایت کے لئے 10 ہزار امریکی موجود تھے، واشنگٹن پوسٹ کا تہلکہ خیز انکشاف

واشنگٹن:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر …