جمعہ , 19 اپریل 2024

عراقی فوج کے حملے میں داعش کے 14 دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں عراقی فوج کے فضائی حملے میں داعش دہشت گرد گروہ کے 14 عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی فورسز کی صلاح الدین آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے صلاح الدین کے عبدالعزیز علاقے میں انجام پانے والی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے خفیہ اڈوں کو پوری طرح تباہ کردیا ہے۔ ان کارروائیوں میں داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ ان کے ہتھیار اور جنگی ساز و سامان بھی تباہ ہو گئے۔الحشدالشعبی نے عراقی فورسز کے تعاون سے منگل کے روز صوبہ صلاح الدین کے علاقے الزلایه میں داعش کے ایک گروہ پر حملہ کیا تھا کہ جس کے نتیجے میں متعدد داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

عراقی فضائیہ نے گزشتہ سنیچر کو بھی صوبہ کرکوک میں داعش دہشت گردوں کے باقی ماندہ عناصر کے اڈوں پر بمباری کی تھی ۔ عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی آپریشنل کمان  نے بھی النصر-2 فوجی آپریشن میں داعش دہشت گردوں کے سرغنہ کی ہلاکت اور ان کے بارہ خفیہ اڈوں کی تباہی کی خبر دی تھی۔عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی ذلت آمیز شکست کے باوجود اب بھی اس ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کے بعض عناصر چھپے ہوئے ہیں اور وقفے وقفے سے عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کرتے رہتے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …