جمعہ , 19 اپریل 2024

دنیا اب ٹرمپ کو برداشت نہیں کر سکتی: جوبائیڈن

امریکہ میں دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے حریف اور ڈیموکریٹ پارٹی کے نامزد امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ بلکہ پوری دنیا اب مزید چار برس کے لئے ٹرمپ کو برداشت نہیں کر سکتی۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدارتی انتخابات کے لئے نامزد ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نے ٹوئٹ کیا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور اب ان کو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں یوم الارض کی پچاسویں سالانہ تاریخ کے موقع پر اپنے لئے ماحولیات کے اسّی سے زائد دانشوروں کی حاصل حمایت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے برخلاف وہ ہمیشہ افسانے پر علم و سائنس کو ترجیح دیتے ہیں۔ان دانشوروں نے ایک خط میں جوبائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے ان پر اطمینان کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیات سے متعلق مختلف مسائل کو لے کر مختلف شعبوں میں ان کے ساتھ تعاون کرنے کا یقین دلایا ہے۔یاد رہے کہ امریکہ کی ٹرمپ حکومت نے دو ہزار سترہ میں اقوام متحدہ سے کہا تھا کہ امریکہ دو ہزار انّیس میں ماحولیات سے متعلق پیرس معاہدے سے نکل جائے گا اور گذشتہ سال سے اس نے اس معاہدے سے باہر نکلنے کا عمل شروع بھی کر دیا ہے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …