ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران سُپر پاور بن رہا ہے سعودی عرب اپنا اسکارف اور عقال بنانے میں بھی ناکام ہے؛ کالم نگار محمد النوبانی

تہران؛اسلامیہ جمہوریہ ایران نے گذشتہ دونوں اپنا ایک فوجی سیٹیلائٹ خلا میں کامیاب کے ساتھ بھیج دیا تھا جس کے بعد دنیا بھر سے ایران کو سراہا جا رہا ہے۔ ایف نیوز ایجنسی کے ایک کالم نگار محمد النوبانی نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے خلا میں کامیابی کے ساتھ سیٹیلائٹ لانچ کرنا قابل تحسن ہے اور یہ ایران میں اسلامی انقلاب کی ایک اور بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ اس سیٹیلائٹ کے ذریعے ایران اپنے اطراف میں موجود جارح افواج کے اڈوں اور اسرائیل پر مزید بہتر انداز میں نظر رکھ سکے گا۔ محمد النوبانی لکھتے ہے کہ ایران نے خلا میں سیٹیلائٹ لانچ کر کے ٹرمپ اور نیتن یاہو کو کسی بھی حماقتی اقدام سے دسیوں لاکھ بار سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ  اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اب امریکا ایران کے ساتھ جارح اقدامات نہیں کر سکتا کیونکہ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو مشکل میں پھنس سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران سُپر پاور بن چکا ہے جیسے کہ  ملیشیا کے سابق صدر مہاتیر محمد نے کہا تھا کہ ایران پوسٹ کورونا دنیا کا ایک کتب اور پول ہوگا۔ انہوں نے کالم میں مزید لکھا ہے کہ سعودی حکام اور خلیج فارس کی بعض بادشاہتیں ٹرمپ اور نیتن ہایو کے کہنے پر ایران سے دشمنی برت رہی ہے ہیں لیکن ان کے لیے اتنی ہی بے عزتی کافی ہے حتی کہ سعودی عرب اپنا اسکارف اور عقال خود بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …