جمعہ , 19 اپریل 2024

ثنا میر کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنامیر نے بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ثنا میرنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ تہہ دل سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشکور ہیں جس نے انہیں 15 سال تک ملک کی نمائندگی کا موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔

ثنا میر نے کہا کہ وہ اسٹاف، کھلاڑیوں، گراؤنڈ اسٹاف اور ہر اس فرد کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے پس پردہ رہ کر ان کی کامیابی اور ویمنز کرکٹ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا۔ثنا میر کا کہنا تھا کہ کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں سوچنے کا بھرپور موقع ملا زندگی میں آگے بڑھنے کا یہی بہترین وقت ہے اور یقین ہے کہ وہ ملک اور کھیل کے لیے بہترین کردار ادا کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ثنا میر نے کہا کہ جب وہ اپنے کیرئیر پر نظر ڈالتی ہیں تو انہیں یہ جان کر اطمینان نصیب ہوتا ہے کہ وہ ایک ایسے عمل کا حصہ رہی ہیں جس کے نتیجے میں پہلی مرتبہ لارڈز میں کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2017 کا فائنل کھیلا اور پھر آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 کا فائنل 87 ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خواتین کرکٹ کی 2 بہترین کامیابیاں ہیں۔ثناء میر نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز اور سبز جرسی زیب تن کرنا قابل فخر لمحہ ہوتا ہے تاہم اب یہ وقت آگے بڑھنے کا ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ کسی اور انداز میں جاری رہے گا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …