جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیل میں صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرہ

صیہونی وزیر اعظم بینیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف کل تل ابیب کے رابین اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے رابین اسکوائر پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران، ہزاروں مظاہرین نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے موقع پر بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مالی بدعنوانی میں سزا سے بچنے کے لئے اقتدار کو مضبوط کرنے کے درپے ہے۔مظاہرین نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے بھی صیہونی وزیرا اعظم کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔مقبوضہ سرزمین میں کورونا وائرس سے اب تک 198 افراد ہلاک جبکہ 15 ہزار سے زائد افراد اس وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بمباری میں شہید ننھی پوتی کا دکھ مناتے دادا کی تباہ حال گھر آمد؛ ہر آنکھ نم

غزہ: اسرائیلی بمباری میں اپنی لاڈلی پوتی کو کھو دینے والے دادا جنگ بندی کے …