بدھ , 24 اپریل 2024

کورونا سے سعودی عرب بری طرح شکست کھا گیا

کورونا نے نہ صرف سعودی عرب کی تیل کی صنعت بلکہ اس کی سیاحت کی صنعت کو بھی کافی نقصان پہنچایا ہے۔سعودی عرب کے وزیر سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اس سال ان کے ملک کی سیاحت کی صنعت کی آمدنی 45 فیصد متاثر ہوسکتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں ، اس سال سعودی عرب کی سیاحت کی صنعت کی آمدنی آدھی ہو جائے گی۔احمد الخطیب نے اتوار کے روز سی این بی سی سے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 2020 میں سعودی عرب کی سیاحت کی صنعت کی آمدنی 45 فیصد کم ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا سے پہلے کی صورتحال میں آنے کے لئے بہت جدوجہد کی ضرورت ہے۔سعودی وزیر سیاحت کے مطابق ، اس وقت ملک کے بیشتر ہوٹل خالی پڑے ہیں اور سیاحت کی صنعت سے وابستہ لوگوں کی ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کورونا پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاتا ، خطرہ باقی رہے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر کی ملاقات،علاقائی امور پر تبادلہ خیال

ریاض:ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے ریاض میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی …