جمعہ , 19 اپریل 2024

آیت کا پیغام (4) : سی سی ٹی وی کیمرا

أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ اللَّـهَ يَرَىٰ (سورہ علق آیت ۱۴)

اگر ہم کہیں دیکھتے ہیں کہ سی سی ٹی وی کیمرہ لگا ہوا ہے جو اپنے سامنے آنے والے ہر آدمی کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اسے محفوظ کر رہا ہے تو وہاں پر ذرا احتیاط برتتے ہیں اور کوئی بھی غلطی کرنے سے پرہیز کرتے ہیں، کیوں کہ ہمیں معلوم ہے کہ اگر کوئی بھی غلطی ہم نے کی تو وہ اس کیمرے میں محفوظ ہو جائے گی اور پھر ہمیں اس کا جواب دینا ہوگا۔ہماری پوری زندگی بھی ایک تیزبین نگاہوں کی نظر میں ہے جو ہمارے ہر کام، ہماری ہر بات بلکہ اس سے بڑھ کر ہماری ہر سوچ پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسکو کنٹرول کر رہی ہیں۔ قرآن کریم میں ارشاد ہوتا ہے:

 أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ اللَّـهَ يَرَىٰ (سورہ علق آیت ۱۴)

کیا تم نہیں جانتے کہ خدا تمہیں دیکھ رہا ہے۔

اگر خدا کی نظروں میں رہنے کا احساس ہمارے دل و دماغ میں رچ بس جائے تو پھر ہم سے لغزشیں کم ہوں گی اور اگر کبھی انجانے میں کوئی غلطی کر بیٹھے تو فورا توبہ و استغفار کے ذریعہ اسکی تلافی کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ روز قیامت ہمیں جواب دہ نہ ہونا پڑے۔

ماخوذ از:استاد محمد رضا رنجبر

ترجمہ و ترتیب:سید باقر کاظمی

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کے خلاف صیہونی ریاست اور فیس بک کے گٹھ جوڑ کا انکشاف

فلسطین کے خلاف صیہونی ریاست اور فیس بک کے گٹھ جوڑ کا انکشاف