بدھ , 24 اپریل 2024

بھارت کو چین کی نیک نیتی اور خلوص کا احترام کرنا چاہیے؛ چین

چین نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کی طرف سے کورونا ٹیسٹ کِٹوں کے آرڈر کی منسوخی پر تشویش ہے۔دہلی میں چین کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ” بھارت میڈیکل ریسرچ کونسل کے فیصلے اور جائزہ رپورٹ پر ہمیں شدید تشویش کا سامنا ہے”۔بیان میں کہا گیا ہے کہ "بیجنگ انتظامیہ کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں بھارت کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور مدد کے لئے ٹھوس قدم اٹھا رہی ہے۔ چین سے برآمد کئے جانے والے سامان میں معیار کو ترجیح دی جاتی ہے”۔

مزید کہا گیا ہے کہ ” بعض افراد کا چینی مال کو خراب کہنا اور تعصب کے ساتھ دیکھنا غیر ذمہ داری اور ناانصافی کا عکاس ہے۔ بھارت کو چین کی نیک نیتی اور خلوص کا احترام کرنا چاہیے۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ تاخیر کئے بغیر متعلقہ چینی کمپنیوں کے ساتھ رابطے کو بحال کر کے معاملے کو معقول شکل میں حل کیا جائے گا”۔واضح رہے کہ بھارت کی وزارت صحت نے میڈیکل ریسرچ کونسل کی طلب پر چین سے درآمد کی گئی کورونا وائرس ٹیسٹ کٹوں کے آرڈر کو کٹوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت تک کووِڈ۔19 کی وجہ سے 969 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مریضوں کی تعداد 29 ہزار 451 ہے۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ صورتحال پر سعودیہ سمیت مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ چین کا دورہ کریں گے

ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا ہے کہ غزہ کی موجودہ …