جمعہ , 19 اپریل 2024

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی انصاف حصص کو آزاد کرنے کی درخواست سے موافقت

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی کی انصاف حصص کو آزاد کرنے کی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی کی انصاف حصص کو آزاد کرنے کی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے معاشرے میں انصاف کے فروغ کے سلسلے میں انصاف حصص کو عام کرنے کی درخواست تین شرائط کے ساتھ منظور کر لی ہے۔ ان شرائط میں ایک شرط یہ ہے کہ انصاف حصص کے مالک کمپنیوں کے حصص کے براہ راست مالک اور ان کی مدیریت کے مجاز ہوں گے۔ دوسری شرط میں انصاف حصص کو مالکین تک منتقل کرنے کے لئے قوانین کی تدوین شامل ہے۔ تیسری شرط میں اسٹاک ایکسچینچ کی اعلی کونسل سے کہا گیا ہے کہ وہ صوبائی سرمایہ کار کمپنیوں میں باقی ماندہ حصص کی اسٹاک ایکسچینچ میں داخل ہونے کی راہ ہموار کرے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ مذکورہ تین شرائط کے تحت اس اقدام کو فوری طور پر عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرے، تاکہ کم در آمد افراد اپنے حصص سے بہرہ مند ہوسکیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …