ہفتہ , 16 اکتوبر 2021

کابل میں بم دھماکہ، تین افراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشتگردانہ دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد مارے گئے ہیں۔ہمارے نمائندے کی رپروٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو ایک حملہ آور نے کابل کے ریشخور علاقے میں عوام کے درمیان دھماکا کر دیا جس کے نتیجے میں تین عام شہری جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔اب تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔قطر معاہدے کے بعد افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے پے در پے حملے اور دھماکے ایسے عالم میں ہو رہے ہیں کہ افغان عوام اپنے ملک میں امن و سیکورٹی اور جنگ ختم کرانے کے سلسلے میں امریکہ پر اعتماد نہیں کرتے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ امریکہ، افغانستان میں اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے بدامنی اور عوام کے قتل عام کا اصل ذمہ دار ہے۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے پر چین سمیت عالمی برادری کا تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ افغانستان …