پیر , 18 اکتوبر 2021

یوم معلم یعنی استاد کے احترام کا دن

یوم معلم کے موقع پرآج ہم اپنے اساتذہ کرام سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم کبھی ان کی زحمتوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔اسلامی جمہوریہ ایران میں شہید مرتضی مطہری کے یوم شہادت کو یوم معلم کا نام دیا گیا ہے۔ اس روزکو ان سے منسوب کرنے کا مقصد ان کے مقام اور مرتبے کومزید بلند کرنا اور ان کی علمی کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔یوم معلم، یعنی استاد کے احترام کا دن، استاد کی خدمات کی قدردانی کا دن، استاد کی حوصلہ افزائی کا دن، استاد سے ایک نئے جذبے کے ساتھ تجدید عہد کا دن، معاشرے میں استاد کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا دن۔

استاد کی اسی اہمیت کو اجاگر کرنے کی خاطر یکم مئی کو استاد شہید مرتضٰی مطہری کی یوم شہادت کی مناسبت سے پورے ایران میں روز معلم کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔شہید مطہری جہاں ایک بہت بڑے فلاسفر، متکلم اور جدید اور قدیم علوم سے سرشار انسان تھے، وہیں ایک بہترین پروفیسر بھی تھے، آپ نے مختلف موضوعات پر تیس سے زائد کتابیں تالیف کیں، جن میں سے ہر ایک پی ایچ ڈی تھیسیز کی مانند ہے۔ آپ کی کتابیں معلومات کا خزانہ ہیں، یونیورسٹیوں میں آپ نے کثیر تعداد میں برجستہ شاگردوں کی تربیت کی۔ اسی اہمیت کے پیش نظر اس دن کو یوم معلم کا نام دیا گیا ہے، تاکہ نئی نسل کو استاد کی اہمیت اور اس کے مقام سے آگاہ کیا جاسکے۔استاد علامہ شہید مطہری یکم مئی 1979ء کو سیاسی و فکری اہمیت کے حامل اہم ترین اجلاس میں شرکت کرکے باہر نکل رہے تھے کہ علم کے دشمنوں نے آپ کے سر پر گولی مار کر آپ کو شہید کردیا ۔

یہ بھی دیکھیں

پچیس ذیقعدہ کا دن نزول رحمت اور فرش زمین بچھنے کا دن ہے

حضرت امام رضا علیہ السلام جب خراسان کے سفرکے دوران 25 ذیقعدہ کو مرو پہنچے …