منگل , 23 اپریل 2024

امریکی سیاست دان بڑی ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں: چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سیاستدان مسلسل سچ کو نظرانداز کر رہے ہیں اور ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں.چین نے صدر ٹرمپ کی طرف سے کورونا کے قصدا   پھیلاو  کی ذمے داری کا الزام مسترد کر دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سیاستدان مسلسل سچ کو نظرانداز کر رہے ہیں اور ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کا صرف ایک مقصد ہے کہ وبا کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری سے نظریں چراؤ اور اس معاملے سے لوگوں کی توجہ ہٹاؤ۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سیاستدانوں کو اپنے مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیے اور وبا کو پھیلنے سے جلد سے جلد روکنے کے طریقے ڈھونڈنے چاہیں۔واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے مہلک کورونا وائرس کو لے کر دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان کشمکش بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس ایران کے عالمی کردار کا معترف ہے، سرگئی ریابکوف

ماسکو:روس کے نائب وزیر خارجہ نے شنگھائی اور برکس جیسی بین الاقوامی تنظیموں میں ایران …