ہفتہ , 20 اپریل 2024

صدر اشرف غنی اورعبد اللہ عبداللہ کے درمیان عبوری معاہدہ ہوگیا

افغان صدر اشرف غنی اور ان کے حریف عبد اللہ عبداللہ کے درمیان عبوری معاہدہ ہوگيا ہے ۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی اور ان کے حریف عبد اللہ عبداللہ کے درمیان عبوری معاہدہ ہوگيا ہے ۔ عبداللہ عبداللہ نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ” ہم نے مذاکرات میں پیش رفت کی ہے اور متعدد اصولوں پر ایک عارضی معاہدے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کا کام جاری ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں عبداللہ عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی امید ہے تا کہ ہم تمام تر توجہ کووِڈ 19 پر قابو پانے کے لیے صرف کریں، ایک باعزت اور پائیدار امن کو یقینی بنائیں اور قومی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ معاشی اور سلامتی کے چیلنجز کا سامنا کریں۔ اطلاعات  کے مطابق وہ اس سے قبل اشرف غنی کے ساتھ ایک اقتدار کے حوالے سے ایک معاہدے کے تحت افغانستان کے "چیف ایگزیکٹو” رہ چکے ہیں لیکن گزشتہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتیجے میں اس عہدے سے محروم ہوگئے تھے۔

انتخابات میں شکست کو تسلیم کرنے کے بجائے عبداللہ نے اپنے آپ کو صدر قرار دے دیا تھا لیکن بین الاقوامی برادری صرف اشرف غنی کو صدر مانتی ہے۔تنازع کے باعث افغانستان میں ایک ایسے وقت کے دوران شدید خلفشار دیکھنے میں آیا کہ جب کورونا وائرس نے روز مرہ زندگی کو مشکل بنادیا ہے اور طالبان امریکہ کے ساتھ امن معاہدے کے باوجود حملے کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،500 سے زائد افراد جاں بحق

کابل: ہفتے کی صبح 6.3 شدت کے زلزلے سے افغانستان لرز اٹھا، جس کا مرکز …