جمعہ , 19 اپریل 2024

کربلاء میں داعش کا حملہ پسپا

عراق کی رضاکار عوامی فورس الحشدالشعبی نے کربلاء میں داعش دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کر دیا ہےالحشد الشعبی کی چھبیسویں بٹالین کے کمانڈر حیدر الموسوی نے کہا ہے کہ صوبہ کربلا کے النخیب علاقے پر داعش دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے حشد الشعبی کے جوانوں نے ناکام بناتے ہوئے دہشتگردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔الحشد الشعبی کے سامرا آپریشنل کمانڈر ابوحسن الحلفی نے بھی سامرہ کے مقدس مقامات پر داعش کے کسی طرح کے حملے کی کوشش کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ سامرا کے آپریشنل کمانڈر نے اپنے زیرکمان جوانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ حضرات امامین عسکریین کے حرم کے دفاع کے لئے پوری طرح الرٹ رہیں۔گذشتہ چند دنوں سے عراق میں چھپے ہوئے داعش دہشتگردوں نے امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت اور ان کے اکسانے پر صلاح الدین، ذی قار اور دیالیٰ صوبوں میں کئی دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دی ہیں جس پر الحشد الشعبی نے فوری رد عمل دکھاتے ہوئے ان کو منھ توڑ جواب دیا ہے ۔

درایں اثنا عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اتوار کو تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کسی طرح کی تساہلی نہیں برتی جائے گی اور امن و سیکورٹی سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔عراق کے صوبہ صلاح الدین کے ممبران پارلیمنٹ محمد کریم البلداوی نے بھی مذہبی مقامات اور زیارتگاہوں پر داعش کے حملے کے منصوبے کی بابت خبردار کیا ہے۔اس سے قبل الحشد الشعبی کے سامرا آپریشنل کمانڈر ابو حسن الحلفی بھی مقدس مقامات پر داعش کے حملے کی کوششوں کے بارے میں انتباہ دیتے ہوئے اپنے زیرِ کمان فوجیوں کو امامین عسکریین (علیہما السلام) کے حرم کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار رہنے کا فرمان جاری کر چکے ہیں ۔درایں اثنا عراق کے صوبہ الانبار کے آپریشنل کمانڈر نے صحرائے الانبار کے اندر تک داعش دہشتگردوں کا پیچھا کرنے کے لئے فوجی کارروائیاں شروع ہونے کی خبردی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …