منگل , 30 نومبر 2021

کورونا وائرس، سعودی عرب کا اخراجات میں کمی، سخت معاشی فیصلوں کا اعلان

ریاض: کورونا وائرس سے ہونے والے معاشی نقصان کے پیش نظر سعودی عرب نے اپنے بجٹ اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدان نے ہفتے کو کہا تھا کہ کورونا وائرس سے معیشت کو دھچکا لگا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے کڑے اور تکلیف دہ فیصلے کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس بحران سے نکلنے کے لیے سبھی آپشنز کھلے ہیں۔عرب ٹی وی کو انٹرویو میں الجدان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب بجٹ کے خرچوں میں نمایاں کٹوتی کرے گا۔انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے اثرات رواں سال کے دوران دوسری سہ ماہی پر واضح طور پر نظر آئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سندھ حکومت نے میڈیکل کے داخلوں کے لئے اپنا قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلوں کے لیے پاکستان میڈیکل کمیشن(PMC) …