جمعہ , 19 اپریل 2024

ترکی: بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک

ترکی کے ضلع سیرت کی تحصیل پرواری میں تلاش و نگرانی کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے زخمی ہونے والا ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔گورنر دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق تحصیل پرواری میں تلاش و نگرانی کے دوران ایک فوجی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی طرف سے پہلے سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا تھا۔زخمی فوجی کو، ہیلی کاپٹر کے ذریعے، ہسپتال منتقلی کے دوران طبّی امداد فراہم کی گئی تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود فوجی شہید ہو گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نیتن یاہو کے برے دن شروع ہوچکے ہیں۔ اردگان

انقرہ:ترک صدر نے کہا کہ 60 سے 70 فیصد صیہونی آباد کار نیتن یاہو کے …