جمعرات , 25 اپریل 2024

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے میں مصروف آفتاب نذیر کا کرمنل ریکارڈ منظرعام پر ،فوری گرفتاری کا مطالبہ

کراچی: سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور انتہاپسندی کی ترویج میں مصروف کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشت گرد اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے موجودہ اہم رہنما آفتاب نذیر کا سابقہ کرمنل ریکارڈ منظر عام پرآگیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق آفتاب نذیرماہر بم ساز اورایمپریس مارکیٹ صدر کو بم سے اڑانے کی سازش میں ملوث تھا ،شراب نوشی کرتے ہوئے تصاویر بھی منظرعام پر آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ذرائع پر اہل تشیع اور ملت جعفریہ پاکستان کے اہم اداروں کےخلاف زہر افشانی اور سادہ لوح اہل سنت عوام کے ذہنوں میں نفرت گھولنے میں ملوث بدنام زمانہ دہشت گرد آفتاب نذیر کے خلاف سابقہ جرائم پر مبنی اہم حقائق منظر عام پر آگئے ہیں ۔ ایک انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق آفتاب نذیر جسے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تعصب اور انتشار پھیلانے کا ٹاسک کالعدم اور بد نام زمانہ دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کی جانب سے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم آفتاب نذیر 2003میں پریڈی تھانہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہواتھا جس کے پاس سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد اور 30ڈائنامائٹ برآمد ہوئےتھے۔ تحقیقاتی اداروں کی رپورٹس کے مطابق آفتاب نذیر کا تعلق ملک دشمن کالعدم وہابی دہشت گردجماعتوں سے تھا اور وہ بم بنانے کا ماہر قرار دیا جاتاتھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی کےگرفتار دو دہشت گردوں کی نشاندہی پر سی آئی ڈی نےکارروائی کرتے ہوئےقیوم آباد کے رہائشی آفتاب نذیر کو کراچی کے علاقے خدا کی بستی سےگرفتار کیا تھا جو کہ صدر کے علاقے میں ایمپریس مارکیٹ سمیت اہم مقامات پر تباہی پھیلانے کیلئے منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔

دوسری جانب یہ بھی بتایا جا رہا ہے آفتاب نذیر کی شراب نوشی کرتے ہوئے  اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ، کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی ، ملعون اعظم طارق کے بیٹے اور رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم سمیت اہم سرکردہ کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کےہمراہ تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔ جبکہ بعض تصاویر میں آفتاب نذیر کو کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشت گردوں کے ہمراہ ممنوعہ اسلحے کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔پاکستان کے محب وطن عوام وزیر اعظم پاکستان، آرمی چیف، چیف جسٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک دشمن ایجنڈے پر کارفرما اور خطرناک کرمنل ریکارڈ کےحامل اس خطرناک دہشت گردآفتاب نذیر کو فوری طورپر گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے بصورت دیگر یہ شخص سوشل میڈیا کے زریعے وطن عزیز میں اتحاد ووحدت کی فضاءکو ثبوتاژکرتے ہوئے کسی بڑے سانحے کا باعث بن سکتا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …