جمعہ , 19 اپریل 2024

عراق میں دہشتگرد انہ حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

عراق کی پولیس نے اس ملک کے شمالی علاقے میں دہشتگردانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔عراق کی پولیس کا کہنا ہے کہ صوبہ کرکوک کے علاقے وادی الشای میں دہشتگردوں نے ایک چیکنگ پوائنٹ پر حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنا دیا۔ اس حملے میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے احتیاطی تدابیر مزید سخت کر دیں۔

دوسری جانب عراق کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ الحویجہ شہر کے الحلوات دیہی علاقے میں دہشتگرد گروہ داعش کے حملے میں دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔عراق میں داعش دہشتگردوں کی شکست کے باوجود بعض علاقوں میں اس کے عناصر موجود ہیں اور اکا دکا دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

داعش دہشتگرد گروہ نے دوہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عربی اتحادیوں کی مالی و اسلحہ جاتی مدد سے عراق پر حملہ کر کے اس ملک کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور بے پناہ ہولناک اور انسانیت سوز جرائم انجام دئے ۔ پھر اس کے بعد عراق نے ایران سے مدد کی اپیل کی تھی۔عراقی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد سے سترہ نومبر دو ہزار سترہ  کو عراق میں داعش کے آخری گڑھ راوہ شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کا اعلان کیا جس کے بعد عملی طور پر عراق سے داعشی تسلط کا خاتمہ کر دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …