جمعہ , 19 اپریل 2024

افغان حکومت نے 98 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا

افغانستان کی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ امن کے عمل اور کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے مزید 98 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ایسنا نے رپورٹ دی ہے کہ افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے بیان کے مطابق طالبان قیدیوں کو افغان صدر اشرف غنی کے حکم پر قیدیوں کی عمر، جسمانی پوزیشن، قید کی باقیماندہ مدت اور کورونا وائرس پر قابو پانے کا جائزہ لینے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق طالبان قیدیوں کو کابل کے پلچرخی جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ 98 طالبان قیدیوں کی رہائی کے بعد مجموعی طور پرجیل سے رہا ہونے والے طالبان کی تعداد 748 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان 29 فروری کو ہونے والے معاہدے کے تحت 5 ہزار طالبان اور ایک ہزار افغان حکومت کے  قیدیوں کو رہا ہونا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،500 سے زائد افراد جاں بحق

کابل: ہفتے کی صبح 6.3 شدت کے زلزلے سے افغانستان لرز اٹھا، جس کا مرکز …