جمعہ , 19 اپریل 2024

نیب لاہور بیورو کے آفس میں آتشزدگی

نیب لاہور بیورو کے ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق نیب آفس لاہورکے ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث معمولی آگ لگنےکا واقع پیش آیاجس پر ڈیوٹی پر موجود نیب عملے نے فوری طورپر ریسکیو 1122 کومدد طلب کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئےآگ پر قابو پالیاگیا۔ترجمان نیب کے مطابق کمرے میں موجود فرنیچر میں ایک ٹیبل، کرسی اور صوفہ آگ کی زد میں آئے تاہم تفتیشی مقدمات کاریکارڈ الگ اور محفوظ مقام پرہونے کی وجہ سے محفوظ رہا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …