ہفتہ , 20 اپریل 2024

پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ کے 7 ملازمین کرونا کے شکار

پشاور: ہائیکورٹ مینگورہ بینچ کے 7 ملازمین کرونا وائرس کے شکار ہوگئے، بینچ 72 گھنٹے کے لیے سیل کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ میں کرونا کے سات کیسز سامنے آگئے، متعلقہ برانچ 72 گھنٹے کے لیے سیل کردی گئی، تاجمان ہائی کورٹ نے خبر کی تصدیق کردی۔ترجمان ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ایک ملازم میں کرونا کی تصدیق پر دیگر کے ٹیسٹ کرائے گئے، مزید ٹیسٹ کرانے پر7اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، کروناوائرس کے شکار ملازمین نے خود کو قرنطنیہ کردیا۔پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ کے دیگر عملے کے ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا سے ملک میں تقریباً تمام شعبوں کے ملازمین متاثر ہیں جن میں پولیس، صحافت اور عدالت بھی شامل ہیں، تمام متاثرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 486 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 21,501 ہو گئی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …