ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی چابہار بندرگاہ سے افغانستان میں 5 ہزار ٹن گندم کی ترسیل

تہران: ایرانی نئے سال میں چابہار بندرگاہ سے بھارت کی افغانستان کو عطیہ ہونے والی پانچ ہزار ٹن گندم کی کھیپ ترسیل کی گئی۔ایرانی بندرگاہوں اور میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق، 75 ہزار ٹن گندم کی کھیپ چابہار بندرگاہ کے ذریعے افغانستان پہنچ جائے گی ، بھارتی حکومت کی جانب سے افغان عوام کو انسانی امداد کا پہلا حصہ ایرانی شہید بہشتی کی بندرگاہ میں 17 اپریل کو لنگرانداز کیا گیا تھا۔

یہ کھیپ 203 کنٹینرز کی شکل میں چابہار کی بندرگاہ میں داخل ہوا اور فوری طور پر اس سامان کی لوڈنگ کا عمل اس بڑی سمندری بندرگاہ کے اسٹریٹجک اور جدید آلات سے شروع ہوا۔تمام 203 کنٹینرز کو 12 دن کے اندر ٹرک کے ذریعہ زرنج میلک بارڈر پر اتارا گیا۔چابہار بندرگاہ میں افغان تجارتی سامان کی منتقلی کے لئے اچھی گنجائش اور سہولیات موجود ہیں ، اور وہ کنٹینر جو چابہار بندرگاہ سے افغانستان میں تجارتی سامان لے جاتے ہیں واپسی کے راستے میں پوری دنیا میں مختلف مقامات پر افغان سامان لے جانے کے لئے بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …