جمعہ , 19 اپریل 2024

ترکی میں ایک اور موسیقار بھوک ہڑتال کے نتیجے میں زندگی کی جنگ ہار گیا

ترکی میں جیل میں قید حکومتی مظالم سے تنگ موسیقار مسلسل 322 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد گذشتہ روز جیل میں دم توڑ گیا۔ایک موسیقارحکومتی مظالم سے ‘یوروم’ نامی موسیقی بینڈ کے رکن ابراہیم کوکجک کو چار سال سے اپنے دوسرے کئی ساتھیوں سمیت دہشت گردی کے الزام کے تحت پابند سلاسل تھا گذشتہ روز جیل میں طویل بھوک ہڑتال کے بعد دم توڑ گیا۔ابراہیم کوکجک نے منگل کے روز بھوک ہڑتال ختم کی تھی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ طویل بھوک کے نتیجے میں زندگی کی سانسیں بچا ہیں سکا اور دم توڑ گیا۔ ترکی کی جیل میں حکومتی رویے کے خلاف بھوک ہڑتال کے دوران فوت ہونے والا یہ دوسرا موسیقار ہے۔منگل کے روز کوکجک اور ترک حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے اور اسے شادی کی تقریب میں جانے کی اجازت دے دی گئی تھی مگر اس کی حالت مزید بگڑ گئی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ وفات پاگیا۔

خیال رہےکہ ترکی میں ‘یوروم’ نامی ایک موسیقی بینڈ کے ارکان کو اس وقت گرفتار کالیا گیا تھا جب اس کے ارکان نے پیپلز ریوولوشنری موومنٹ کی حمایت میں نغمے گائے تھے۔ اس تنظیم کو ترکی کے علاوہ امریکا اور یورپی یونین بھی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔اس سے قبل اپریل میں اسی بینڈ سے منسلک ایک خاتون موسیقارہ ھیلین بولاک 288 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد جیل ہی میں دم توڑ گئی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

نیتن یاہو کے برے دن شروع ہوچکے ہیں۔ اردگان

انقرہ:ترک صدر نے کہا کہ 60 سے 70 فیصد صیہونی آباد کار نیتن یاہو کے …