جمعرات , 27 جنوری 2022

یوٹیوب کا پاکستان کیلئے 50لاکھ ڈالرز امداد دینے کا اعلان

نیویارک: کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے یوٹیوب نے پاکستان کواشتہاری گرانٹ میں 50لاکھ ڈالرزامداددینے کا اعلان کر دیا۔یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو آفسر (سی ای او) سوسن ووجکی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نام خط لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے نا م کو رونا پھیلاؤروکنے کیلئے اشتہاری گرانٹ میں 50لاکھ ڈالرز فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کوششوں کی حمایت کیلئے تیار ہیں۔
سی ای او یو ٹیوب کا مزید کہنا تھا کہ کورونا صورتحال میں یوٹیوب پاکستان کی مدد کرے گا،آپ کو اپنی مسلسل مدد کی پیشکش کرنا چاہتے ہیں،خط میں یو ٹیوب کے سربراہ نے مزید کہا کہ صارفین کوغلط اطلاعات سے بچانے کیلئے موادکو ہٹارہے ہیں،یوٹیوب صارفین کیلئے درست معلومات کی فراہمی یقینی بناتے ر ہیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے بہترین فیچر کی آزمائش

اگر آپ واٹس ایپ پر بہت زیادہ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے ہیں تو اچھی خبر …