ہفتہ , 16 اکتوبر 2021

دنیا کا ممکنہ معمرترین شخص 116 برس کا ہوگیا

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے فریڈی بلوم 116 برس کے ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خدا کے کرم سے انھوں نے لمبی عمر پائی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فریڈی بلوم اس وقت دنیا میں ممکنہ طور پر طویل عمر پانے والے شخص ہیں۔ ان کی پیدائش 1904 میں جنوبی افریقا کے مشرقی کیپ صوبے کے گریٹ ونٹر برگ پہاڑی سلسلے کے ایڈیلیڈ گاؤں میں ہوئی تھی۔

فریڈی بلوم کی عمر اس وقت گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں طویل عمر رکھنے والے برطانوی شہری سے 2 برس زیادہ ہے تاہم فریڈی کی عمر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔فریڈی بلوم نے زندگی کا بیشتر حصہ کھیتی باڑی کرتے ہوئے گزارا ہے۔ 50 سال قبل انھوں نے شادی کی تھی اور ان کی بیوی کی عمر 86 برس ہے۔ دونوں کی ملاقات ایک ڈانس کی تقریب میں ہوئی تھی۔فریڈی بلوم کو ڈاکٹرز سے چڑ ہے اور انھوں نے کسی بھی قسم کی بیماری کے لیے ڈاکٹرز کے پاس جانا ترک کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کئی افرادکی رگیں بہت ابھری ہوئی کیوں ہوتی ہیں؟

ہماری رگیں ایک اسمارٹ نظام کی طرح کام کرتی ہیں جو کہ آکسیجن ملے خون …