بدھ , 24 اپریل 2024

شام، تیل کے ذخائر کے قریب امریکی دہشتگردوں کی مشکوک سرگرمیاں

غاصب امریکی دہشتگردوں کی پانچ بکتر بند گاڑیاں عراق کی سرحد سے شام کے صوبے الحسکہ کے جنوبی علاقے الشدادی کی آئل فیلڈ میں داخل ہوئیں اور وہاں کا مکمل جائزہ لینے کے بعد واپس عراق چلی گئیں۔روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے با وردی دہشتگردوں نے تیل سے مالامال شام کے اس علاقے میں داخل ہو کر وہاں موجود تیل اور گیس کے مراکز منجملہ الکبیبہ، غونا اور حویزیہ کا مکمل جائزہ لیا اور وہاں موجود تیل کے کنؤوں کی ڈرون طیاروں سے تصاویر لیں اور پھر فورا واپس عراق چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کا ایک بڑا مال بردار طیارہ بھی الحسکہ کے شمال میں واقع تل بیدر کے قریب غیر قانونی ایئربیس القسرک پر اترا اور وہاں تین گھنٹے سے زائد وقت تک رکنے کے بعد پھر کسی اور نامعلوم جگہ کے لئے روانہ ہو گیا۔گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران اس ایئربیس پر امریکہ کا یہ دوسرا طیارہ اترا ہے۔واضح رہے کہ شرق فرات میں واقع شام کے الجزیرہ علاقے میں مقامی لوگوں منجملہ قسد گروہ سے وابستہ عناصر کی تربیت کے بہانے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کی تعداد میں اضافے کی کوشش مالی مفادات کی حامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …