جمعرات , 25 اپریل 2024

افغانستان میں داعش کا سرغنہ گرفتار

افغانستان کی قومی سیکورٹی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی ایشیا اور مشرق بعید میں سرگرم داعش کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان کی قومی سیکورٹی کے ادارے نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ شیخ ابو عمر الخراسانی کے نام سے مشہور داعش کے سرغنہ ضیاء الحق کو افغان پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی مشترکہ کاروائی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کاروائی میں جنوبی ایشیا میں سرگرم داعش کے انٹیلی جینس شعبے کا سرغنہ ابو علی اور تعلقات عامہ کے شعبے کا سرغنہ صہیب بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ افغان سیکورٹی فورسز رواں سال میں خراسانی شاخ کے داعشی سرغنہ اسلم فاروقی سمیت داعش کے کئی سرغنوں کو گرفتار کر چکی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …