ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکا میں کورونا سے مزید 669 افراد ہلاک ، تعداد 81 ہزار سے زائد ہو گئی

نیویارک: امریکا میں کورونا وائرس سے13 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ امریکا میں کورونا سے مزید 669 افراد ہلاک ہونے سے تعداد 81 ہزار سے زائد ہو گئی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 42 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو گئے،دنیا بھر میں کورونا سے 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ دنیا بھر میں 15 لاکھ 27 ہزار سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے13 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئےجبکہ امریکا میں کورونا سے مزید 669 افراد ہلاک ہونے سے تعداد 81 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ اسپین میں کورونا سے 2 لاکھ 68ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ، اسپین میں کورونا سے مزید 123 افراد ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزارسے زائد ہو گئیں۔ برطانیہ میں کورونا سے 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ مزید 210 اموات سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ برطانیہ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 60 ہوگئی۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 94 افراد ہلاک ہونے سے اموات کی تعداد2ہزار سے زائد ہو گئی۔اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 19ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ اٹلی میں کورونا سے مزید 179 افراد ہلاک ہونے سے اموات کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہو گئیں۔حکام نےمزید کہا کہ فرانس میں ایک لاکھ 77ہزارسے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئےجبکہ فرانس میں مزید 263 افراد ہلاک ہونے سے اموات کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئی،جرمنی میں ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ جرمنی میں مزید 42 افراد ہلاک ہوئے جس سے اموات کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہو گئیں،برازیل میں کورونا سے ایک لاکھ 72 ہزار افراد متاثر ہوئےجبکہ برازیل میں کورونا سے مزید 84 افراد ہلاک ہونے سے اموات کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہو گئیں،ترکی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 55 اموات ہوئیں جس کے بعد ترکی میں اموات کی تعداد 3 ہزار 841 ہو گئی،سعودی عرب میں کورونا کے 1996 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 41ہزار 14 ہو گئی جبکہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 9مریض جان کی بازی ہار گئےجس کے بعد اموات کی تعداد 255 ہو گئی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …