جمعرات , 25 اپریل 2024

اسرائیل پر پابندی لگائی جائے، برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا وزیراعظم کو خط

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو 145 ممبران پارلیمنٹ نے خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل پر پابندی لگائی جائے۔ برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے خط لکھ کر بورس جانسن سے اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کرونا کی صورت حال میں فلسطین کے متنازع علاقوں کا الحاق چاہتا ہے۔برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا خط میں کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا منصوبہ غیرقانونی ہے، متنازع علاقوں کا الحاق کیا گیا تو اسرائیل کا اقدام جارحیت ہوگا۔خط کے متن کے مطابق مقبوضہ علاقوں کے الحاق کی کوششیں یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے کثیر الاشاعت اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری قائم کرنے کے اعلان پر یورپی یونین نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کو امریکا کی سنچری ڈیل منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے مزید فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری کے اعلان پر گہری تشویش ہے اور یورپی یونین اس حوالے سے اسرائیل پر پابندیوں پر غور کررہی ہے۔یورپی یونین کے مندوبین کے اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے غرب اردن کے بعض علاقوں وادی اردن اور بحر مردار کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی کوششوں اور ان پر ردعمل پر غور کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …