ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکہ میں کورونا سےتباہی ، ہلاکتوں کی تعداد 85ہزار سےتجاوزکرگئی

نیویارک : امریکا میں کورونا وائرس سے14 لاکھ 30ہزار 348سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 1772 افراد ہلاک ہونے کے بعد اموات کی تعداد 85 ہزار سے تجاوزکر گئی۔امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث قیامت صغری ٰ کا منظر ہے ، کورونا وائرس سے ایک ہی روزمیں مزید 1772 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 85 ہزار سے زائد ہوگئی ہے ۔ امریکہ میں متاثرین کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی ہیں ۔ ملک بھر میں خوف وہراس برقرار ہے اورواشنگٹن میں لاک ڈاؤن میں 8 جون تک توسیع کردی گئی ہے ۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے میڈیکل ایڈوائزرڈاکٹرانتھونی فاؤچی اور صدر ٹرمپ لاک ڈاؤن کے معاملے پر اختلاف بڑھ گیا ہے ۔ صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے ملک کو کھولنا چاہیے، سکول کھول دینے چاہیے تاہم ڈاکٹرفاؤچی نے خبردار کردیا ہے کہ امریکہ میں لاک ڈاؤن جلد ختم کرنے کے سنجیدہ نتائج ہونگے، خطرہ ہےآپ وباپر کنٹرول نہیں کرپائیں گے۔ صدرٹرمپ نے ڈاکٹرفاؤچی کی سکول نہ کھولنے کی تجویزکی بھی نفی کردی ہے ۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 44 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔ کورونا سے اٹلی میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 195 ہلاکتیں ہوئی ۔ برطانیہ میں 494 ، جرمنی میں 54 ، جبکہ چین میں کورونا وائرس کے تین نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ چین کے شہر جیلین میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے سفری پابندیاں بھی لگائیں گئی ہیں۔ فرانس اوراسپین میں اموات کی مجموعی تعداد27 ہزار سے زائد ہو گئی، ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہزار 952 ہو گئی۔ جبکہ ایران میں 6783 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد16لاکھ 61 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …