جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارت : ایک طرف بہن کی ڈولی دوسری جانب بھائی کا جنازہ

نئی دہلی : بھارت میں بہن کی ڈولی اور بھائی کا جنازہ اٹھنے کا واقعہ ایک ہی دن میں پیش آیا، دلہن کے بھائی نے چھت پر جاکر خود کو گولی مارلی، شادی کے گھر میں کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع کاس گنج کے تھانہ سکندر پور کے ویشہ کے گرام بڑھولہ گاؤں میں دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔بڑھولہ گاؤں میں شری پال کی بیٹیوں سورج مکھی اور رشمی کی ایک ہی دن باراتیں آنے والی تھی، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے سورج مکھی کو نو مئی کو ہی پانچ افراد آئے اور لڑکی کی رخصتی کروا کر لے کر چلے گئے، وہیں منگل کی رات شری پال کی دوسری بیٹی رشمی کی رخصتی کے لیے پانچ افراد بڑھولہ پہنچے۔

خیال رہے کہ ابھی شادی کی تقریب چل ہی رہی تھی کہ دلہن کے بھائی سنتوش نے گھر کی چھت پر جاکر خود کو گولی ماری جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی اور پورے گھر میں ماتم پھیل گیا۔اسی دوران مقتول کے بھائی نیم سنگھ نے بتایا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، بہن کی شادی کے لیے بارات آئی تھی، کھانے پینے کا انتظام کیا جارہا تھا، لیکن ہمارا بھائی سنتوش صبح سے ہی شراب پی رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جب گولی کی آواز سنی تو ہم لوگ چھت پر گئے لیکن تب تک اس کی موت ہوچکی تھی، لتا کے بھائی نے بتایا کہ کسی سے کوئی دشمنی اور رنجش نہیں ہے اور نہ ہی کسی سے کچھ کہا سنی ہی ہوئی ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس نے شراب زیادہ پی لی تھی اور شراب کے نشے میں خود کو گولی ماری ہو۔لڑکی کے  بھائی کے خودکشی کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے، جبکہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیاہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …