ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی صدر کی چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ چین نے کورونا وبا سے متعلق درست معلومات فراہم نہ کیں تو وہ اس سے تعلقات ختم کر دیں گے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین سے تعلقات ختم امریکا 500 ارب ڈالر بچا لے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے معاملے پر چین نے بہت مایوس کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ان کے اچھے تعلقات ہیں لیکن اس وقت وہ چینی ہم منصب سےگفتگو کے خواہش مند نہیں ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں پھیلی وبا کا الزام چین پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا تعلق ووہان کی لیبارٹری سے ہے۔دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی اور سائنسدان کہتے ہیں کہ کورونا وائرس جانور سے انسان میں منتقل ہوا اور اس کا تعلق چین کے شہر ووہان کی لیب سے نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …