جمعہ , 19 اپریل 2024

ترکی میں کرونا سے ہلاکتیں 4 ہزار سے تجاوزکرگئیں، چار دن کے لیے ملک بھرمیں لاک ڈاون

ترکی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وبا سے ہونے والی ہلاکتیں چار ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ حکومت نے کرونا سےہلاکتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں چار روز کے لیے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔جمعرات کے روز ترک وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک بھرمیں کرونا سے مزید 55 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد اب تک کرونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار ہزار سات ہوگئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 1635 کیس سامنے آئے ہیں۔ ترکی میں چھبیس اپریل کے بعد کرونا سے اموات میں نسبتا کمی آئی ہے۔ گذشتہ دونوں ترکی میں کرونا سے اوسطا یومیہ ایک سو کے قریب اموات ہوتی رہی ہیں۔6 مئی کو ترک وزیر صحت فخرالدین قوجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے کرونا کی وبا پر تقریبا قابو پالیا ہے۔ سخت شرائط کے تحت سماجی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دی جا رہی ہے۔ترکی نے حفاظتی اقدامات میں تیزی لائی ہے۔ کرونا وبا پھیلنے کے بعد اسکول بند کردیئےگئے ہیں۔ ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور ہفتہ وار تعطیلات میں لاک ڈائون کیا جا رہا ہے۔استنبول اور انقرہ جیسے گنجان آباد شہروں سمیت 30 بڑے شہروں میں چار روز کے لیے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …