جمعہ , 19 اپریل 2024

پولیس نے لکڑی کے گرم صندوق سے 5 زندہ بچے برآمد کر لیے

کیلی فورنیا: امریکی ریاست میں پولیس نے ایک ٹرک میں رکھے لکڑی کے بڑے صندوق سے 5 بچے برآمد کر لیے، بچے بغیر ہوا اور پانی کے 100 ڈگری درجہ حرارت والے باکس میں بند کیے گئے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا پولیس نے بچوں کو خطرے سے دوچار کرنے کے الزامات میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان ایک پک اپ ٹرک میں پانچ بچوں کو بغیر وینٹی لیشن اور پانی کے لکڑی کے صندوق میں بند کر کے لے جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق چند دن قبل انھیں ایک سروس کال موصول ہوئی، جب وہ موقع پر پہنچے پر تو انھوں نے وہاں پانچ بچوں کو پایا جن کی عمریں ایک سال سے 13 سال کے درمیان تھیں، اور وہ ٹرک کی فرش سے جڑے لکڑی کے باکس میں بند تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اس وقت وہاں سو ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت تھا، پولیس کو ٹرک سے غیر قانونی منشیات اور ایک شارٹ گن بھی ملی، پولیس نے منگل کے دن ملنے والے بچوں کے واقعے کے بعد آج چالیس سالہ کینیتھ اسٹینڈریج، 39 سالہ زونا بریزر، اور اکتالیس سالہ اوشاجون ہارڈی کو گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں ملزمان کا تعلق ٹرک سے ملے بچوں کے ساتھ ہے، ایک ملزم پر آتشی ہتھیار رکھنے کے جرم اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …