منگل , 23 اپریل 2024

اب ہوا بھرنے والی موٹرسائیکل کو لے کر چلنا بہت آسان

ٹوکیو: دنیا بھر میں ای بائیک یا برقی موٹرسائیکل کے کئی ڈیزائنوں پر کام ہورہا ہے اور اس ضمن میں ہوا بھرنے والی بائیک کی دلچسپ خبر ٹوکیو سے آئی ہے۔اس ہلکی پھلکی موٹرسائیکل کو ہوا بھر کر چلایا جاتا ہے جس کے لیے ایئرپمپ درکار ہوتا ہے لیکن اگلے مرحلے میں اسے بائیک کے ساتھ ہی لگادیا جائے گا۔ اس کا نام پی او آئی ایم او یا پوئیمو رکھا گیا ہے جو ’پورٹیبل اینڈ انفیلٹیبل موبلِٹی‘ کا مخفف ہے۔دیکھنے میں یہ چھوٹی اور خوبصورت موٹرسائیکل ہے جسے سمیٹ کر ایک بیگ میں رکھ کر اپنی پشت پر رکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح یہ ہوا بھرنے والی برقی بائیک ہے۔ اپنے خوبصورت اور چھوٹے ڈیزائن کی وجہ سے اسے اٹھا کر پھرنا بہت آسان ہے۔
اگرچہ اس کے پہلے نمونے (پروٹوٹائپ) کی ویڈیو منظرِ عام پر آچکی ہے لیکن تجارتی ڈیزائن کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ فی الحال ایئرکمپریسر الگ سے دیا جارہا ہے جسے بعد میں بائیک کا حصہ بنادیا جائے گا۔ اس کا بیرونی ڈھانچہ مضبوط پلاسٹک سے بنا ہے جو ہوا بھرنے سے پھیل کر موٹرسائیکل کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور اپنی سختی کی وجہ سے ایک سوار کا وزن برداشت کرسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …