منگل , 23 اپریل 2024

ایران عراق کے تعلقات تعاون کا ایک کامیاب ماڈل بن سکتے ہیں: ایرانی وزیر دفاع

تہران: ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک  نے کہا ہے کہ ہم عراق کو اپنی تمام تر صلاحیتیں دینے کے علاوہ اسٹریٹجک شراکت دار بننا چاہتے ہیں اور اپنے تعلقات کو باہمی تعاون کے ایک کامیاب ماڈل میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔یہ بات بڑیگیڈیئر جنرل ‘امیر حاتمی نے آج بروز اتوار اپنے عراقی ہم منصب ‘جمعہ عناد سعدوں خطاب الجبوری’ کے ساتھ ایک ویڈیو انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے جمعه عناد سعدون خطاب الجبوری کو وزیر دفاع بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات ہیں۔انہوں نے عراق میں تمام نسلی گروہوں اور مذاہب کے مفادات کے مطابق حکومت کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عراقی حکومت معاشی حالات کو بہتر بنانے اور کرونا سے لڑنے جیسے قومی خواہشات کو پورا کرنے میں کامیاب ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم خودمختار اور آزاد عراق کے خواہاں ہیں ۔

جنرل حاتمی نے خطے میں استحکام اور سلامتی کے قیام کے لئے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کے اثرات اور ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہم عراق کو اپنی تمام تر صلاحیتیں دینا کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک شراکت دار بننا چاہتے ہیں اور اپنے تعلقات کو باہمی تعاون کا ایک کامیاب ماڈل بنانا چاہتے ہیں۔ایرانی وزیر دفاع نے عراقی وزیر کو دورہ ایران کی باضابطہ دعوت دی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …