جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیل میں تعینات چینی سفیر پراسرار طور پر ہلاک

تل ابیب: اسرائیل میں تعینات چین کے سفیر ڈو وی گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں تعینات چینی سفیر ڈو وی اسرائیلی شہر تل ابیب کے اپارٹمنٹ میں مقیم تھے جہاں وہ مردہ حالت میں پائے گئے۔میڈیا رپوٹس کے مطابق امکان ہے کہ چینی سفیر اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئےکیونکہ ان کے جسم پر کسی قسم کے نشان نہیں ملے ہیں تاہم اب تک ان کی موت کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے۔اسرائیلی حکام کے مطابق چینی سفیر کی گھر سے لاش ملنے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔58 سالہ ڈو وی رواں برس فروری میں اسرائیل میں بطور چینی سفیر تعینات کیے گئے تھے، اس سے قبل وہ یوکرین میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …