جمعہ , 19 اپریل 2024

بشار اسد شام کے قانونی صدر ہیں/ بشار اسد کا دہشت گردی کے خلاف بے مثال کردار ہے

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے مشیر نے شام کے صدر بشار اسد کو دنیائے عرب کا اہم رہنما قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے شام کے صدر بشار اسد کو دنیائے عرب کا اہم رہنما قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ بشار اسد شام کے قانونی صدر ہیں اور ان کو عہدے سے ہٹانے کے سلسلے میں ایران اور روس کے درمیان اتفاق پر مبنی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اور روس بشار اسد کو شام کا قانونی صدر سمجھتے ہیں اور شام کی ارضی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …