جمعہ , 19 اپریل 2024

افغانستان میں کار بم دھماکہ، 47 جاں بحق و زخمی

افغانستان کے صوبے غزنی میں ہونے والے دھماکے میں 47 افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ غزنی کے اعلی پولیس افسر محمد ہادی شیربیگ نے کہا کہ مسلح حملہ آوروں نے آج پیر کے روزافغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے ہونے والے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔غزنی، بد امنی کا شکار افغانستان کا ایک صوبہ ہے کہ جہاں آئے دن طالبان دہشتگردوں اور سرکاری فورسز کے مابین جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔گزشتہ شب بھی غزنی کے درہ قیاق علاقے میں طالبان اور سرکاری فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپ میں ایک پولیس اور 8 طالبان مارے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …