ہفتہ , 20 اپریل 2024

تہران ، ماسکو اور دمشق کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری رہےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر جناب امیر عبداللہیان نے شام کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ تہران ، ماسکو اور دمشق کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری رہےگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر جناب حسین امیر عبداللہیان نے شام کے سفیر عدنان حسن محمود کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ تہران ، ماسکو اور دمشق کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری رہےگا۔

امیر عبداللہیان نے تہران اور دمشق کے ممتاز تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور شام کے تعلقات ممتاز اور مطلوب سطح پر تھے ، ہیں اور رہیں گے۔  انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردی کے مکمل خاتمہ  تک تہران اور دمشق کے درمیان تعاون جاری رہےگا۔اس ملاقات میں شام کے سفیر نے ایران اور شام کے تعلقات کو اسٹراٹیجک قراردیتے ہوئے کہا کہ کہ شامی حکومت اور عوام ایران کے مؤثر اور گرانقدر تعاون پر شکر گزار ہیں ۔ شام میں  دہشت گردی کے خاتمہ اور شکست  کے سلسلے میں  شہید قاسم سلیمانی کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …