جمعہ , 19 اپریل 2024

عمر اکمل نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کردی

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں تین سالہ پابندی کے شکار عمر اکمل نے سزا کے خلاف اپیل جمع کروا دی ہے۔پی سی بی ترجمان نے عمر اکمل کی اپیل پی سی بی لیگل ڈپارٹمنٹ کو موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی دو شقوں کی خلاف ورزی پر پی سی بی کے ڈسپلنری پینل نے تین سال پابندی کی سزا سنارکھی ہے۔عمر اکمل نے سزا میں کمی کے لیے بابر اعوان لافرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اپیل جمع ہونے کے بعد اب پی سی بی پندرہ دن کے اندر اندر ایک آزادانہ ایڈجوڈیکٹر مقررکرے گا جو عمر اکمل کی اس اپیل کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …