اتوار , 28 نومبر 2021

سپاہ پاسداران کی کارروائی، 6 شرپسند ہلاک و زخمی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران کے مغربی صوبے کردستان میں ایک کارروائی کے دوران انقلاب دشمن عناصر کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے ان کے کئی دہشتگردوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی حمزہ بریگیڈ نے اعلان کیا ہے منگل کے روز انٹیلی جنس کے باہمی تعاون سے مریوان کے علاقے میں انقلاب دشمن عناصر کی ایک 8 رکنی ٹیم کے ساتھ ایک جھڑپ ہوئی جس میں دہشتگرد گروہ ایم کے او کے 2 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے جبکہ 2 فرار کرنے میں کامیاب رہے۔دو ہفتے قبل 5 مئی کو بھی کردستان صوبے میں سپاہ پاسداران کی بیت المقدس بریگیڈ اور دہشتگرد ٹولے ایم کے او کے مابین دیواندرہ کے علاقے میں ایک جھڑپ ہوئی تھی جس میں سپاہ پاسداران کے 3 جوان شہید ہو گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …