منگل , 23 اپریل 2024

ماہرین فلکیات کا نظام شمسی سے باہر نئی دنیا تخلیق ہونے کا دعویٰ

فرانسیسی ماہرین فلکیات نے نظام شمسی سے باہر ایک سیارے کے گرد نئی دنیا تخلیق ہونے کے شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔نئے ستارے اے بی آریگی کے گرد ذرات اور گیسوں کی دبیز ڈسک کیمرے کی آنکھ میں قید کی گئی ہے۔یہ ستارہ زمین سے 520 نوری سال کی مسافت پر ہے  اور  اس کے گرد ایک بل کھاتا اسٹرکچر بھی دیکھا گیا ہے۔ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ اس اسٹرکچر کے گرد ایک نئی دنیا تخلیق ہو رہی ہے اور ممکنہ طورپر یہ شواہد ہیں کہ ایک ستارے کے گرد ایک نیا سیارہ وجود میں آرہا ہے۔ یہ منظر یورپین سدرن آبزرویٹری کی ٹیلی اسکوپ سے دیکھا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …